مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اے ٹی سی لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
آپ کا تبصرہ